پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ کی طاقت سے حکومت بنائے گی: بلاول بھٹو زرداری
نکیال: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مودی حملہ کرتا ہے تو وزیراعظم پاکستان خاموش ہوں یہ ہم سے برداشت نہیں ہوتا، ہم نے شہید رانی سے سیکھا جہاں ہمارے کشمیری بھائیوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔نکیال آزاد کشمیر میں انتخابی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی حملہ کرتا ہے تو وزیراعظم پاکستان خاموش ہوں یہ ہم سے برداشت نہیں ہوتا،ہم نے شہید رانی سے سیکھا جہاں ہمارے کشمیری بھائیوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا۔بلاول بھٹو نے کہا آپ ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ووٹ سے مقابلہ کریں،جب تک ایک جیالا ہے ان کا ہر منصوبہ ناکام بنائیں گے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کی ووٹ کے طاقت سے حکومت بنائے گی۔