لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی ، طوفانی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بیشتر شہروں میں سائن بورڈزاور ہورڈنگز اڑ گئے
دن بھر جاری رہنے والی شدید گرمی کے بعد شام کو ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش سے گرمی کا زوڑ ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔ شدید آندھی اور طوفان سے پشاور کے کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ، بیشتر مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ ادھر مریدکے میں ٹیکسٹائل مل کی دیوار گرنے سے ایک سو پچاس مزدور خواتین ملبے تلے دب گئیں لاہوراورگردونواح میں شام کواچانک موسم کی تبدیلی کے باعث بارش اورآندھی نے گرمی کی شدت کوکم کردیا اورموسم خوشگوارہونے سے لاہوریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ اس سے قبل پچاس کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے باعث لاہور شہر میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم موسم خشگوار ہوتے ہی گرمی کی شدت سے ستائے عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اورٹھنڈی شام کے مزے لیتے رہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج رات پنجاب کے مخلف اضلاع میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہرکیا ہے۔