رحمان ملک کو وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ مقرر کر دیا گیا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی دوہری شہریت رکھنے کے کیس میں سینیٹ کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی جس کے بعد رحمان ملک وزیر داخلہ نہیں رہے تھے۔رحمان ملک نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس کے بعد کابینہ ڈویثرن نے رحمان ملک کو وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر داخلہ نے اپنے گھر اور گاڑی سے پاکستان کا جھنڈا بھی اتارنے کے ساتھ سکیورٹی، اور پروٹوکول بھی واپس کر دیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور تفصیلی فیصلے تک وہ بطور وزیر داخلہ کام نہیں کریں گے۔