راولپنڈی: سگے بھائیوں نے اپنی بہن کو بھون ڈالا۔
راولپنڈی میں جائیداد کے تنازعے پر سگے بھائیوں نے اپنی بہن کو بھون ڈالا، ایک ملزم گرفتار جبکہ ایک فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے باغ سرداراں میں بھائیوں نے جائیداد کے تنازعے پر اپنی ہی سگی بہن کو خون میں نہلا دیا، بھانجی کا کہنا ہے کہ مجھ سے پوچھا کہ کہاں ہے؟ تو میں نے کہا مجھے پتہ نہیں۔ پھر جب وہ آرہی تھی تو اس کو اس نے پکڑا اور گولیاں ماریں، ساتھ ہی ارشد آیا تو اس نے بھی اس کے دماغ میں گولیاں ماریں۔لالچی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ایک ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اورنگزیب کو دبوچنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ تھانہ گنج منڈی اے ایس آئی محمد سلیم نے بتایا کہ بھائیوں اور بہن کا آپس میں جائیداد کا تنازعہ تھا، ملزمان نے جائیداد کے تنازعے پر بہن کو قتل کردیا،مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔