ایران کا یورینیم افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے بارے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کو مطلع کیا جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کی جوہری توانائی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایک خط آئی اے ای اے کو دیا جائے گا۔ایران کے جوہری ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ افزودگی کا سب سے اہم جز یورینیم ہیگزا فلورائڈ زیادہ بنائے گا۔ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ایرانی حکام کے اس اعلان سے قبل ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ انھوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ اگر جوہری معادہ مکمل طور پر ختم ہو گیا تو وہ افزودگی کے لیے اپنی تیاریاں تیز رکھیں۔