ملتان کی مقامی عدالت نے ریحام خان کی کتاب کی رونمائی کےخلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔
ملتان کی سول کورٹ میں ریحام خان کی کتاب کی رونمائی روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کتاب کے متن کا کچھ حصہ مبینہ طور پر حقائق کے خلاف ہے۔ ریحام خان پاکستان مسلم لیگ نواز اور ایجینسوں کے پے رول پر ہیں، اور غیر ملکی ایجنڈہ چلاتی ہے، ریحام خان اور عمران خان کی شادی صرف 9 ماہ رہی وہ عمران خان کو ختم کر کے پاکستان تحریک انصاف پر قبضہ کرنا چاہتی تھی، درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ریحام خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے ساتھ مل کر منظم سازش کی، کتاب عمران خان کی سیاست اور ان کی شخیصت کو نقصان پنہچانے کے لئے لکھی گئی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریحام خان کی کتاب پر پابندی لگائے اور اسے اشاعت سے روکنے کا حکم دے، عدالت نے دلائل کے بعد ریحام خان کی کتاب رونمائی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا، جبکہ عدالت نے ریحام خان ، حسین حقانی اور پیمرا کو 9 جون کو طلب کر لیاہے