نتین یاہو ایران کے خلاف نیا محاذ کھولنے یورپ جا پہنچا۔
اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو اپنی سازشوں سے باز نہ آیا ، ایران کے خلاف نیا محاذ کھولنے یورپ کا دروازہ کھٹکٹا دیا ، جرمن چانسلر انجیلا کرکل سے ملاقات کے دوران ایران کے حوالے سے بات چیت کی ، برلن میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نتین یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو ایران سے شدید تحفظات ہیں، ایران خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے ، جو اسرائیل کو قبول نہیں، انجیلا میرکل نے کہا کہ جرمنی اس بات پر متفق ہے کہ ایران کا علاقائی سطح پر اثرورسوخ پریشان کن ہے، لیکن اس معاملے کو سنجیدگی اور عقلمندی سے حل کرنا ہوگا ، دونوں ممالک کے سربراہان نے ملاقات میں کئی اہم دوسرے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔