عمران خان کوریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈرہے، عمران خان اخلاقی زوال کا شکار شخص ہے, سربراہ پی ٹی آئی جی عائشہ گلالئی

Jun 05, 2018 | 19:19

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی متنازعہ کتاب کامعاملہ، پی ٹی آئی جی کی سربراہ عائشہ گلا لئی ریحام خان کی حمایت میں میدان میں آگئی،الیکشن کمیشن کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ عمران خان اخلاقی زوال کا شکار شخص ہے، وہ ریحام خان کو دی جانیوالی دھمکیوں کی مذمت کرتی ہیں،عائشہ گلا لئی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کےامیدوارخواتین کودھمکیاں دے رہے ہیں،لیڈرملک میں طلاقوں کارواج ڈال رہے ہیں، کہا انکے معاملے میں عمران خان نے کمیٹی سے راہ فراراختیارکیا، سربراہ پی ٹی آئی جی نے کہا کہ عمران خان اخلاقی اورمالی کرپشن میں ملوث ہیں،جاویدمیانداد نے اپنی کتاب میں کہاعمران خان پیسوں سےچلنےوالامیٹرہے، عائشہ گلالئی نےکہاکہ عمران خان کوریحام خان کی کتاب سےبےنقاب ہونےکاڈرہے،پاکستانی خواتین ریحام خان کی مددکریں

مزیدخبریں