جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ مقرر کردیا گیا
بلاآخر خیبرپختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ کا بھی فیصلہ ہو گیا، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، جس میں جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان کو صوبہ خیبرپختونخواہ کا نگران وزیراعلی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،، الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری اختر نذیر نے پریس کانفرنس کے ذریعے نگراں وزیر اعلیٰ کے پی کے نام کا اعلان کیا، آرٹیکل 223 اے کے تحت نگران وزیراعلی کے تقرر کے حوالے سے اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے چار نام بھیجے تھے، جسٹس (ر) دوست محمد خان سپریم کورٹ کے جسٹس اور پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔ نگراں وزیراعلی خیبرپختونخواہ کے لئے حکومت کی جانب سے اعجاز قریشی اور حمایت اللہ خان کے نام دیئے جبکہ اپوزیشن کی جانب منظور آفریدی اور جسٹس (ر) دوست محمد کے نام دیئے گئے۔ سابق وزیراعلی پروزیز خٹک، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی کمیٹی کی ناکامی کے بعد 4 نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے بھجوائے گئے افراد کے کوائف بھی منگوائے تھے۔