کسی کتاب کی ضرورت نہیں،عمران خان اپنی نااہلی اوراناڑی پن سےثابت کرچکےہیں کہ وہ ملکی قیادت کےاہل نہیں, سابق وزیرداخلہ احسن اقبال
لاہورہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعدمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےاحسن اقبال نےکہاکہ ریحام خان اورعمران خان سابق میاں بیوی ہیں،انہوں نےمجھ سےپوچھ کرشادی نہیں کی،اس معاملے میں انہیں نہ گھسیٹاجائے ۔احسن اقبال کاکہناتھاکہ نگران وزیراعلٰی پرعمران خان کےیوٹرن ان کےاناڑی پن کا ثبوت ہے،ہمیں الیکشن کے لیےکسی سکینڈل کی ضرورت نہیں۔ احسن اقبال نےتحریک انصاف کےالزامات پرقانونی کارروائی نہ کرنےکابھی عندیہ دیتےہوئےکہاکہ ابھی اہم مسائل موجود ہیں جن کاسدباب ضروری ہے۔