لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات دورے پرکروڑوں روپے کے اخراجات کی واپسی کےلئےدرخواست دائرکردی گئی

Jun 05, 2018 | 21:17

لاہورہائیکورٹ میں دائردرخواست میں موقف موقف اختیار کیا گیا کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا،نگران وزیراعظم نےاپنےاختیارات سے تجاوز کیا، نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں بائیس گاڑیوں کےکانوائے اور پروٹول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دے،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر دیا،رجسٹرار آفس نے کمپیوٹرائزڈ پرنٹ شدہ درخواست نہ ہونے کا اعتراض عائد کیاہے۔

مزیدخبریں