نیب نےبدعنوان عناصرکوقانون کےکٹہرےمیں لانےکےلیےشکایت کی جانچ پڑتال سےمتعلقہ احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائرکرنےکےلیےدس ماہ کاعرصہ مقررکردیا
نیب ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو آپریشنل طریقہ کار کے تحت شکایت وصول کرنے کے بعد دو ماہ میں جانچ پڑتال کرتا ہے،،جس میں شکایت کنندہ کو حلف نامہ اور اپنی شکایت جمع کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے،،شکایت کی جانچ پڑتال کے بعد انکوائری کی منظوری دی جاتی ہے،،جس کو مکمل کرنے کا دورانیہ چار ماہ ہے،،ادارہ انکوائری کے بعد انویسٹی گیشن کی منظوری دیتا ہے،،جو چار ماہ میں مکمل کی جاتی ہے،، ترجمان کاکہناتھا ،،کہ نیب نے اب جھوٹی شکایات درج کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس سے وقت اور رقم کا ضیاع ہوتا ہے،،تاہم نیب بلاامتیا احتساب کے لیے ٹھوس شواہد پر مبنی حقیقی درخواستوں کا خیر مقدم کرتا ہے،،