عید الفطر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی قوم کو عید کی مبارکباد
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عید الفطر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی قوم کو عید کی مبارکباد -
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کی نماز نیول کمپلیکس میں ادا کی- ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ عید کی نماز کے بعد نیول چیف کی مختلف شعبہ جات بشمول سرونگ اور ریٹائرڈ افراد سے ملاقاتیں ۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہعید کے پرمسرت موقعہ پر اللہ تعالیٰ ہم پر رحمتیں نازل فرمائے اور ہمیں ایمانِ کامل کی نعمت سے نوازے۔پاکستان کے غیور عوام، مسلح افواج بشمول بحری سرحدوں کے محافظوں کو عید کی خصوصی خوشیاں مبارک ۔اس موقعہ پر میں تہہ دل سے پاک افواج کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں - عید کے موقع پر دفاع وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور کھلے سمندر میں عید منانے والے افسران اور جوان اس قوم کا فخر ہیں۔دفاع وطن کے مقدس فریضے کو ذاتی خوشیوں پر مقدم رکھنا پاک بحریہ کی روایت رہی ہے،پاک بحریہ ہرقسم کے حالات میں ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے-
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا عید کے دن کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز کا دورہ۔ نیول چیف نے جہاز پر تعینات آفیسرز اور جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور ان کے بلند جزبے کو سراہا۔