لیگی کارکنان نے نوازشریف سے اظہارِ یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے باہر نمازِ عید ادا کی
مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے میاں نوازشریف نے اظہار یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید ادا کی۔
مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی سزا کاٹ رہے ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے عیدالفطر پر نوازشریف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے باہر نماز عید ادا کی، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔
نماز عید کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے لاوڈ اسپیکر کا بھی بندوبست کر رکھا تھا۔لیگی کارکنوں نے نماز کے بعد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور ان کی رہائی کے لئے دعائیں بھی مانگیں۔