چکن کی قیمت کو سرکاری سطح پر مقرر کرنےکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پولٹری ایسوسی ایشن نے چکن کی قیمت کو سرکاری سطح پر مقرر کرنےکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو سرکاری سطح پر مقرر کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،درخواست پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کا کوئی اختیار نہیں ،چکن کی قیمتوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کا کوئی نوٹفکیشن موجود نہیں ،زبانی احکامات پر ضلعی انتظامیہ چکن کی قیمتیں مقرر کر رہی ہے ،برائلر کی فیڈ مہنگی ہوچکی ہے سستا چکن کیسے فروخت کریں ،عدالت پنجاب حکومت کو دکانداروں کو ہراساں کرنے سے روکے ،عدالت چکن کی قیمتیں سرکاری سطح پر مقرر کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے ۔