نا ئیجیریا، بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 ہلاک، 10 زخمی
مغربی افریقی ملک نا ئیجیریا کی شمالی ریاست کانو میں بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کانو پولیس کے مطابق یہ حادثہ ریاست کانو کے مرکزی شہر سالاری اور اماسیا کے درمیان اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث چلتی بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ نا ئیجیریا میں خراب سڑکوں، تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ کے باعث ٹریفک حادثات عام ہیں۔