ٹھٹھہ : دریائے سندھ میں نہاتے ہو ئے 7بچے ڈوب کر جاں بحق
ٹھٹھہ: ٹھٹھہ میں دریائے سندھ میں نہاتے ہو ئے7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ، مقامی افراد نے لاشیں نکال کر ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں دریائے سندھ میں نہاتے ہو ئے 7 بچے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے ۔ مقامی افراد نے بچوں کی لاشیں نکال کر ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کر دیں۔جاں بحق ہونے والوں بچوں میں تین لڑکیا ں اور چار لڑکے شامل ہیں۔ بچوں کی عمر چھہ سے بارہ سال کے درمیان ہیں ۔ مری برادری سے تعلق رکھنے والی فیملی شادی میں شرکت کے لیے آئی ہوئی تھی۔بچے گرمی کے باعث دریائےسندھ کے اندر چلے گئے۔