پاکستان،ایشیائی ترقیاتی بینک کے کورونا کیخلاف لڑنے کیلئے ہنگامی امدادکے معاہدے پر دستخط
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا کی وباء کے خلاف لڑنے کیلئے ہنگامی امداد کے تحت تیس کروڑ امریکی ڈالر کے قرضے کے معاہدے اور پچاس لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرXiaohong Yangنے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کئے۔ اس مالی معاہدے کے تحت عوام صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری او ر رسپانس سسٹم کو مستحکم کیا جائے گا۔ قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کا انتظامی فنڈ ادویات ذاتی تحفظ کا سامان اور ایمبولینسز کی خریداری کیلئے حکومتی اداروں کو یہ رقم فراہم کرے گی۔