سعودی حکومت کا جدہ شہر میں بعض پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان
سعودی عرب کل سے بیس تاریخ تک جدہ شہر میں بعض پابندیاں عارضی طور پر دوبارہ نافذ کرے گا جو کورونا وائرس کی روک تھام کی کوششوں کا حصہ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ صحت کی جانب سے علاقے میں مصدیقہ کیسز کی تعداد میں ضافے کا نوٹس لینے کے بعد کیا گیا۔ پانچ سے زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور مقامی مساجد میں نماز کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔ تاہم وزارت داخلہ نے کہا کہ ملک میں فضائی اور زمینی سفر کی اجازت ہو گی جبکہ کرفیو والے گھنٹوں کے علاوہ جدہ کے اندر اور باہر سفر کی اجازت ہو گی۔