کورونا وبا: پنجاب میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 2040 کیسز، سندھ میں 40 اموات

دنیا بھر کو متاثر کرنے والی عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں بھی زور پکڑ چکی ہے اور گزشتہ 3 روز سے مسلسل ہزاروں کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد چین سے تجاوز کرچکی ہے۔آج (5 جون کو) مزید 3837 کیسز اور 65 اموات سامنے آنے کے بعد اب تک ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 90 ہزار 602 جبکہ اموات 1878 ہوگئیں۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1353 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 34 ہزار 889 ہوگئی۔