ہم کورونا کو پھیلنے سے روک نہیں سکتے، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا، ہم لاک ڈاؤن کی طرف واپس نہیں جاسکتے جبکہ کورنا کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے، اس نے پھیلنا ہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں رضا کاروں کی ضرورت تھی جو عوام کو ضابطہ کار بتائیں، ٹائیگرفورس کی اس لیے بھی ضرورت تھی کہ وہ لوگوں کو کورونا سے متعلق سمجھائیں۔