پی آئی اے کی خصوصی پروازاردن سے 119پاکستانیوں کو لیکر وطن پہنچ گئے

ایک سو انیس پاکستانیوں کو پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اردن سے وطن واپس لایا گیا۔ وطن واپس لائے جانے والوں میں شام سے بذریعہ سڑک اردن پہنچنے والے سولہ پاکستانی اور پاکستان تبلیغی جماعت کے ٹریسٹھ ارکان بھی شامل ہیں۔ اسکے علاوہ اس پرواز سے اردن کی فوج کے تیرہ اہلکار بھی پاکستان آئے تاکہ وہ پاکستان میں جاری اپنی فوجی تربیت مکمل کر سکیں۔ یہی پرواز لاہور سے عمان جاتے ہوئے پاکستان میں پھنسے ہوئے اردن کے ستانوے شہریوں کو بھی لے کر گئی۔