پلازمہ تھراپی کے ذریعے کورونا کے مریضوں کا علاج شروع
بلوچستان میں بھی پلازمہ تھراپی کے ذریعے کورونا کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا گیا ۔ ابتدائی طور پر 3 مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا جن میں سے ایک مریض صحت یاب ہو چکا ہے ۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈون میں تیسری بار نرمی کا آج پہلا جمعہ ہے، آج مارکیٹ کا دورا کررکے آیا ہوں ،تاجر برادری کی جانب سے ایس او پیز پر مکمل عملدآمد دیکھنے کو ملا جو خوش آئندہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پلازمہ تھراپی سے علاج شروع کر دیا ہے جس 3 میں سے ایک سیریس مریض صحت یاب ہو چکا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں وزیر اعلیٰ نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں اسکیمات شامل نہ ہونے پر واک آوٹ کیا