قومی اسمبلی اجلاس کے پہلے دن ہی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسپیکر برہم
قومی اسمبلی اجلاس کے پہلے دن ہی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسپیکر برہم ہوگئے۔ اسد قیصر بولے جس مشکل سے ہم گزرے مجھ سے پوچھو، کیوں اپنے دشمن خود بننا چاہتے ہیں، حکومت و اپوزیشن سینئر ارکان اسپیکر کے ہم آواز، خواجہ آصف بولے کورونا، چینی اسکینڈل، طیارہ حادثہ پر بحث کرائی جائے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت شروع ہوا تو اسد قیصر کو صحت یابی کے بعد کرسی صدارت پر دیکھ کر ارکان نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر نے اظہار تشکر کیا۔ منیر اورکزئی، پی آئی اے طیارہ حادثہ اور کوئٹہ سانحہ سمیت کورونا میں مبتلا ارکان صوبائی اسمبلی کے ایصال کیلئے دعا مولانا عبدالکبر چترالی نے کرائی جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی، خواجہ آصف، بابر اعوان، راجا پرویز اشرف، مولانا اسعد محمود نے منیر اورکزئی کی سیاسی خدمات کو سراہا۔ دوران اجلاس سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی راجا پرویز اشرف کی نشاندھی پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی برہم ہوگئے