سندھ کابینہ اجلاس: سرکاری ملازمین کی جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی کا فیصلہ
سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں سندھ کابینہ نے پینشن اصلاحات کی اصولی منظوری دیدی ہے۔
پینشن اصلاحات کے مطابق جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی ہوگی، ریٹائرمنٹ کیلئے کم سے کم 25 سال سروس اور 55 سال عمر لازمی ہوگی۔
سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پینشن آخری لی گئی تنخواہ کے بجائے 3 سالوں کی اوسطاً تنخواہ کے حساب سے لگائی جائے گی، اس سے حکومت پر 348.8 بلین روپے کا بوجھ کم ہو جائے گا۔