بھارت میں کورونا کی صورتحال بدستور تشویشناک : 2کروڑ85لاکھ سے زائد افراد متاثر
دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وبا پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم بھارت میں صورتحال اب بھی بدستور تشویشناک ہے اور روزانہ تین سے چار ہزار افرادہلاک ہو رہے ہیں جبکہ لاکھوں نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔بھارت میں اب تک دو کروڑ85لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سےتین لاکھ 40ہزارسے زیادہ ہلاک جبکہ18لاکھ اس وقت بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔ کورونا وبا کے باعث بھارتی معیشت بھی تباہ ہو کر رہ گئی ہےبازاروں اور کارخانوں کے ساتھ ساتھ سیاحت کی صنعت سے وابستہ لوگوں کی کمر بھی ٹوٹ گئی ہے ۔ دنیا بھر میں 17 کروڑ29 لاکھ سے زیادہ افراد متاثرہوئے جن میں سےساڑھے پندرہ کروڑ سے زائد صحتیاب ہو گئےتاہم 37لاکھ 17ہزار زندگی کی بازی ہار گئےجن میں زیادہ تعداد امریکہ،بھارت،برازیل،فرانس،ترکی،روس،میکسیکو،برطانیہ،اٹلی، اور جرمنی کے باشندوں کی ہے۔