بجلی اور گیس کے بعد ملک میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا, نہ ہونے کے برابر
اسلام آباد: ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کررہا ہے اور پاکستان کے آبی ذخائر میں پانی کی کمی 97 فیصد ہو گئی ہے، تربیلا ڈیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالی ہے تو منگلا ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارسا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں پانی کے بحران نے 22 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اس وقت صوبوں کو 50 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ارسا کے مطابق پاکستان کے دریاوں میں 56 فیصد کم پانی آ رہا ہے اور دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 1 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔