چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں کور کمیٹی کے اجلاس: ا فوری لانگ مارچ نہ کرنیکا اہم فیصلہ

یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں منعقدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے، مہنگائی مارچ کا فیصلہ15 جون کے بعد کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بجٹ کی وجہ سے فوری طور پر لانگ مارچ نہیں کیا جائے گا، احتجاج ملک بھر میں ضلعی سطح پر ہوگا۔