بہتر مستقبل کے لیے ماحول دوست طرز زندگی اپنانا ہوگا، صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت نے کہا ہے کہ بہتر مستقبل کے لیے ماحول دوست طرز زندگی اپنانا ہوگا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر کے پریس ونگ سے عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے پائیدار طرز زندگی اپنانے، قدرتی آبی وسائل کی حفاظت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زمین کو بچانے کیلئے زرخیز مٹی کی حفاظت یقینی بنانے، عالمی سطح پر تبدیلی لانے کیلئے شرکت داری کو فروغ دینا ہوگا۔ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔