ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، عمران خان کی گرفتاری پر سخت رد عمل ہو گا،ابھی لانگ مارچ نہیں کرینگے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پنجاب میں ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔پنجاب کی حکومت انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے من مانے نتائج کا منصوبہ بنا چکی ہے ۔الیکشن کمیشن ان الیکشنز کو شفاف بنائے ۔کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو عام انتخابات پر سوالیہ نشان لگ جائے گا ۔سپیکر قومی اسمبلی نے ممبران کو خطوط لکھے کہ استعفوں سے متعلق بیان ریکارڈ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم استعفے پیش کر چکے ڈپٹی سپیکر نے منظور کیے ۔