بنوں اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
بنوں اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشت تگردوں کی موجودی کی اطلاعات پر کارروائیاں کیں۔کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں جانی خیل میں 5 جب کہ شمالی وزیرستان میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔بنوں اور شمالی وزیرستان کے لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔