ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ماحو ل کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام میں کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن کو منانے کا مقصد قدرتی ماحول کا تحفظ اور اسے درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی دیناہے، اس سال عالمی یوم ماحولیات کا عنوان ''پلاسٹک آلودگی کا حل''ہے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیاز ی نے کہا کہ ہر سال عالمی سطح پر 400ٹن سے زائد پلاسٹک تیار کیا جا رہا ہے جس کا 23.19فیصدجھیلوں، دریائوں اور سمندروں میں شامل ہو جاتا ہے۔ پلاسٹک جلائے جانے پر زہریلے دھوئیں میں تبدیل ہو کر کرہ ارض کو شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاک بحریہ ماحول خصوصاً آبی ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ بندرگاہ کی صفائی کرنا، پاک بحریہ کے زیر انتظام علاقوں میں ریڈ بیڈ پلانٹس کا قیام اور وسیع پیمانے پر شجر کاری مہمات شامل ہیں۔ ۔نیول چیف نے کہا کہ صنعتوں سے وابستہ افراد بھی ایسے طریقے اپنائیں جو پلاسٹک آلودگی کے عملی حل کیلئے موثر ہوں،ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ہم صاف ستھرے اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔