عسکری تنصیبات پر دھاوے بولنے والوں کی عدالتی سہولت کاری شرمناک ہے ،سعد رفیق

وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ عسکری تنصیبات پر دھاوے بولنے والوں اور سنگین کرپشن مقدمات میں ملوث عناصر کی کھلے بندوں عدالتی سہولت کاری افسوسناک اور شرمناک ہے۔ ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت یا ریاست کو سنے بغیر گھنٹوں کی بنیاد پر انصاف کی فرہمی کی یکطرفہ سہولت پی ٹی آئی کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت یا کسی بھی شہری کو کیوں حاصل نہیں رہی ؟جانبدارانہ اور غیر منصفانہ فیصلے ملک کو غیر قانونی اور غیر آئینی راہ پر دھکیل رہے ہیں۔