وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو گزشتہ رات ہائی بلڈ پریشر کے باعث ایف آئی سی منتقل کیاگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کے ہارٹ اٹیک جانچنےکے لیے کیا گیا ڈراپ آئی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا بلڈ پریشر 160/120 تھا، بخار کے ساتھ دل کا درد بھی تھا۔