این اے 47،48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ

الیکشن ٹریبونل میں این اے 47 اور 48اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت 4ججز گلگت بلتستان کانفرنس میں شریک ہیں، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث الیکشن اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کی گئی ۔این اے 47اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 12جون کو ہوگی جبکہ حلقہ این اے48سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 13جون کو ہو گی اور دونوں اپیلوں کی نئی کازلسٹ بھی جاری کر دی گئی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 47سے متعلق الیکشن اپیل جبکہ این اے 48کی اپیل 6جون کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی، پی ٹی آئی کے علی بخاری نے این اے 48جبکہ شعیب شاہین نے این اے 47سے متعلق اپیل دائر کر رکھی ہے۔