سندھ میں سینٹ الیکشن کیلئے رائے شماری کا عمل جاری
کمیٹی روم میں قائم پولنگ سٹیشن میں چیف الیکشن کمشنرسندھ ریٹرننگ افسرجبکہ تین پولنگ افسر ہیں، دوپولنگ بوتھ کےلیےایک پولنگ بکس رکھا گیا ہے ، پولنگ کے دوران خاصی گہما گہمی دیکھنے کو ملی حاجی خدا بخش آج پہلا ووٹ کاسٹ کرنے رکن تھے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے ہیں ،،سینیٹ انتخابات میں کل 163 ووٹ کاسٹ ہونے ہیں، 7جنرل نشستوں پر 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔ ٹیکنوکریٹس اورخواتین کی مخصوص نشستوں پرپیپلزپارٹی اورایم کیو ایم کے ارکان بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،