سینیٹ انتخابات میں پیسے کا لین دین ختم ہونا چاہیے:ظفرالحق
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ حکومت نےہارس ٹریڈنگ روکنےکیلئےبھرپوراقدامات کیے ہیں عام آدمی کا اداروں پر اعتماد بحال ہونا چاہیے،اس لیے ووٹوں کی خریدوفروخت کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے اصلاحات متعارف کی جائیںراجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ سسٹم میں موجود خامیوں کو ختم کرنے کے لیے اصلاح ضروری ہے،اس لیے ملک میں آئینی طریقے سے اصلاحات کی جائیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے