بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو چھہ وکٹوں سے شکست دے دی
بنگلہ دیش کو تین سو انیس رنز حاصل کرنے کیلیے اچھا آغاز درکار تھا لیکن سرکار صرف دو رنز بنا کر چلتے جس کے بعد تمیم اقبال اور محمد اللہ کی میچ وننگ پارٹنرشپ نے بنگال ٹائگرز کو میچ میں واپس لاتے ہوئے کامیابی کا راستہ ہموار کیا،،تمیم نے پچانوے اور محمداللہ نے62 رنز بنائے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 139 رنز کی شراکت ہوئیمشفق الرحیم کے شاندار ساٹھ رنز کے بعد دوسری اننگز کے اختتامی اوورز میں شکیب الحسن کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت بنگال ٹائیگرز میچ جیتنے میں کامیاب رہے،شکیب الحسن نے ستر گیدوں پر ناقابل شکست باون رنز بنائاس سے قبل بنگلہ دیش کوٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، میمن اور کوئیٹزر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیااور سکور کو دو سو ستاون تک پہنچا دیا، بنگلہ دیش کے باؤلر اس وقت پریسٹن مامسین کو آؤٹ کرکے دونوں کھلاڑیوں کی پارٹنر شپ توڑنے میں کامیاب ہوگئے، اس کے بعد کائل کویٹنرز نے شاندار کھیل کھیلا اور وہ ایک سو چھپن رنز پر آؤٹ ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سکاٹ لینڈ آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو اٹھارہ رنز بنا نے میں کامیاب رہا