پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں: تسنیم اسلم
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیکرٹری سطح پر ملاقات مثبت رہی لیکن مذاکرا ت جاری رکھنے کیلئےتاریخیں طے نہ ہونےکوناکامی نہیں کہہ سکتے،،تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات سے آئندہ مذاکرات کا راستہ کھل گیا ہے،،بھارت کیجانب سے پاکستان پربغیر تحقیق دہشتگردی کےالزامات درست نہیں،انکا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے، افغان مسئلے کا حل افغان قیادت کے ذریعے دیکھنا چاہتے ہیں ،پشاور میں گرفتار افغان سفارتکاروں کو شناخت کے بعد رہا کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایرانی شہری عبدالستار ریگی کی گرفتاری کی میڈیا رپورٹس ملی ہیں تصدیق کےلئے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں۔