شام میں انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں تیس سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی
شامی باغیوں کی جانب سے ملک کے شمالی شہر حلب میں ملکی سکیورٹی فورسز کی مرکزی عمارت پرزبردست حملہ کیا گیا،سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس کارروائی میں باغیوں نے پہلے اس سکیورٹی بلڈنگ کو بم حملے کا نشانہ بنایا،جس کے فوری بعد زمینی حملہ شروع کر دیا گیا، باغیوں اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی میں چونتیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،آبزرویٹری کے مطابق جس سرکاری عمارت کو باغیوں نے نشانہ بنایا، وہ شامی ایئر فورس انٹیلیجنس کی بلڈنگ تھی۔