سندھ میں حکمران جماعت پیپلزپارٹی اور اس کی اتحادی ایم کیو ایم نے میدان مار لیا
سندھ اسمبلی میں سینٹ کی گیارہ نشتوں پر انتخاب ہوا۔ جن میں سے چار امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔ سندھ اسمبلی کے ایک سو سڑسٹھ ارکان کو حق رائے دہی حاصل تھا لیکن تحریک انصاف کے چار ارکان کی عدم حاضری کی وجہ سے ایک سو تریسٹھ ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے ۔ الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شروع ہو کر شام چار بجے تک جاری رہا جس میں ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے اسلام الدین شیخ اورانجینئرگیان بائیس بائیس ووٹ لیکر سینٹر منتخب ہو گئے۔ جبکہ ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت اورمیاں عتیق بھی بائیس بائیس ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے فاروق نائیک ، نگہت مرزا،بیریسٹر سیف اور سسی پلیجو بلامقابلہ سینٹر منتخب ہو چکے ہیں ۔سینٹ الیکشن کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی نے میدان مار لیا ۔پیپلز پارٹی نے پانچ جبکہ ایم کیو ایم نے مزید دو نشست حاصل کر لی ہیں