خیبرپی کے میں دوسروں کو چور کہنے والے خود چورنکلے : مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کے پی کے میں چور دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے،چور کی چوری آخر میں پکڑی گئی ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل سے گزر کر ہی جمہوری ادارے بنتے ہیں،،اسینٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کر کے ایڈجسٹمنٹ کی ہے ضرورت سے زیادہ سیاستدانوں پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اصلاحاتی کمیٹی کے عمل کو معمول کاعمل سمجھنا چاہیے،ایک جماعت انتخابی اصلاحات کے عمل میں شامل نہیں ہو رہی۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نظام میں خرابیاں ہیں تو پارلیمانی نظام بہتر بنانے کے لیے مل کر کوشش کرنا چاہیے، فاٹا میں سینیٹ کے انتخابات پر اتحادیوں سے مشاورت کرنا ہوگی۔