بلوچستان میں سینٹ الیکشن میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت نہ حاصل کر سکی
بلوچستان میں سینٹ الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شروع ہو کر شام چار بجے تک جاری رہا ۔ جس میں تمام پینسٹھ ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا غیر سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کےصدرمیرحاصل خان بزنجو دس ووٹ لیکرسینیٹرمنتخب ہوئے ٹیکنو کریٹ کی سیٹ بھی نیشنل پارٹی کے میر کبیر نے جیت لی ۔ جبکہ اقلیتی سیٹ بھی نیشنل پارٹی کے حصے میں آئی جہاں اشوک کمار فاتح ٹھہرے ۔جبکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےصوبائی صدرعثمان کاکڑ نو ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔جےیوآئی ف کےعلامہ غفورحیدری بھی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔جنرل سیٹ پر مسلم لیگ ن کےمیرنعمت اللہ زہری اور بی این پی کےڈاکٹرجہانزیب جمال الدین بھی کامیاب ہو گئے ۔ جبکہ ٹیکنو کریٹ کی دوسری سیٹ ن لیگ کے آغاشہبازدرانی نے جیت لی