فاٹا کے لیے سینیٹ کی چار نشستوں پر انتخابات غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی
خیبر پی کے میں اے این پی، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی چار چار کے گروپ میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، اور وہ بیلٹ پیپر اسمبلی سے باہر لے جا رہے ہیں۔ اس الزام کے بعد حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی جس پر پولنگ کا عمل کئی گھنٹے معطل رہا۔ اب دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے جو رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کرنے والے فاٹا ارکان سے دو بار ملاقات کی اور ان کا موقف سنا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا کے لیے سینیٹ کی چار نشستوں پر انتخابات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے ہیں۔۔