سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا نیا شیڈول طلب کر لیا
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول عدالت میں جمع کرایا گیا جسے عدالت نے مسترد کر دیا، جسٹس جواد ایس خواجہ نے پنجاب اور سندھ میں تین مراحل میں انتخابات کرانے کی وجہ دریافت کی تو الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ چالیس کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا مسئلہ ہے،اِسی لیے تین مرحلوں میں الیکشن کرائے جا رہے ہیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا عذر مسترد کر دیا اور الیکشن کمیشن کو نیا شیڈول عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی، الیکشن کمیشن نے خیبر پی کے میں تیس مئی اور کنٹونمنٹ ایریاز میں پچیس اپریل کو الیکشن کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل نئی ووٹر لسٹیں تیار کی جائیں اور تمام نئے ووٹروں کا اندراج کیا جائے۔۔