جائیدادکی حوس نےخون سفید کردیا، تاندلیانوالہ میں بھائیوں نےزمین کےٹکڑے کی خاطرسگےبھائی اوراس کی بیوی کوپٹرول چھڑک کرآگ لگادی
دولت اور جائیداد کے لالچ نے سگے بھائیوں کی آنکھوں پر حوس کی پٹی باندھ دی، تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں میں مصطفیٰ نامی شخص کے ساتھ اس کے دو بڑے بھائیوں امیر علی اور احمد علی کا جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، معاملات افہام وتفہیم سے حل نہ ہونے پر دونوں بھائیوں نے گھر میں سوئے مصطفٰی اور اس کی اہلیہ نسرین بی بی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے وہ بری طرح جھلس گئے۔ ظالم بھائیوں کو بھائی کی موت کا یقین نہ ہوا تو کلہاڑیوں کے وار کر کے مار ڈالا، نسرین بی بی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔