چنیوٹ میں ایک خاندان ایسابھی ہےجو40سال سےدریائےچناب میں کشتی میں رہ کرزندگی گزاررہاہے
چنیوٹ میں تیس افراد پر مشتمل خاندان گزشتہ چالیس سال سے کشتی میں مقیم ہے۔ خاندان کے سرپرست کی چھ بیویاں تھیں جن میں سے دو وفات پاگئی ہیں۔ یہ غریب خاندان اپنا گھر بنانے کی سکت نہ رکھنے کی وجہ سے کشتی میں زندگی گزار رہا ہے۔ اور دریائے چناب ہی ان کے پیٹ پالنے کا ذریعہ ہے کشتی میں مقیم یہ غریب خاندان دریائے چناب میں مچھلی کے شکار اور اسے مارکیٹ میں فروخت کررکے زندہ کا پہیہ رواں رکھے ہوئے ہے۔ خاندان کے کچھ افراد ٹوکرے بنا کرانہیں بازارمیں فروخت کرکے ضروریات زندگی کے لیے کچھ رقم حاصل کر لیتے ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ دریا سے روزی روٹی کما کر کشتی میں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں۔