لاہوراورگردونواح میں وقفےوقفےسےبوندا باندی کاسلسلہ جاری ہے
ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی گزشتہ روز سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، موسم بہار کی پہلی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا، وہیں درخت اور پودوں سے دھول مٹی بھی صاف ہو گئی، پودوں سے نئی کلیاں اور شاخیں نکلنا شروع ہو چکی ہیں، قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہریوں کی کثیر تعداد نے صبح سویرے پارکوں کا رخ کرلیا