کسی کےسامنےہاتھ پھیلانےسےآزادی کھوجاتی ہے۔نوجوانوں کودرست سمت میں لگایا تونیا پاکستان بن جائےگا: عمران خان
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے۔ جیتنے کے لئے بار بار کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ چیمپئن کبھی ہارنہیں مانتا۔ باکسر محمد علی سے بے حد متاثر ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ کھیل آپ کو مقابلہ کرنا سکھاتا ہے ۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ غلام ہمیشہ غلام رہتا ہے۔ بڑا انسان نہیں بنتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ بڑی سوچ رکھنے والوں پر برا وقت نہ آئے۔ ملک کی برآمدات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی برآمدات بیس ارب ڈالر ہے۔ سنگاپور کی آبادی پشاور سے بھی کم ہوگی۔ سنگاپور کی برآمدات پانچ سو بارہ ارب ڈالرسے زیادہ ہیں۔ ترقی یافتہ ملکوں نے اپنے اندرخوداری پیدا کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اصولی موقف پر قائم ہوں کبھی اپنے ضمیر کاسودا نہیں کیا۔