سرگودھا میں نئے انتخابی نشان پر ضمنی الیکشن لڑ کر بھی ہمارا امیدوار کامیاب ہوا:نوازشریف
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں جہاں پیسہ چلا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اس نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا تو انتخابی نشان بھی لے لیا گیا۔ سینیٹ الیکشن میں ہمارے سینیٹرز انتخابی نشان کے بغیر میدان میں اترے۔
انکا کہنا تھا کہ صرف اب ہی نہیں ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا، پاکستانی عوام اب سکہ شاہی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ فیصلے میں جان ہوتی تو تسلیم کرتے۔ پہلے وزارت عظمی سے نکالا گیا پھر پارٹی صدارت سے۔ عوام نااہلی کے فیصلے کو نہیں مانتےسابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ کسی فرد واحد کا ملک نہیں۔ عوام اب نعرہ لگاتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔ سترسال گزرگئے۔ آئندہ ایسے وقت نہیں گزرے گا۔